کراچی : کورنگی یو سی جنرل کونسلر کے بیٹے کو اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی تاہم واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی یوسی 6 کے جنرل کونسلر عدنان علی کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم بچہ ہاتھ چھڑا کر گھر کے اندر بھاگ گیا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ چار موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی مگر بروقت مزاحمت پر وہ ناکام ہو گئے۔
اہلخانہ نے فوری طور پر تھانہ کورنگی کو اطلاع دے دی ہے جبکہ اغوا کی کوشش کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
یوسی کونسلر سید عدنان علی کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اغواکاروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


