بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی، 5 من چرس برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی آئی اے کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے رواں سال منشیات اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا ہے۔

ایس ایس پی عارف عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ ایس آئی یو سی آئی اے نے اتحاد ٹاؤن میں رواں سال کی بڑی کارروائی کی ہے، کامیاب کارروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کا کارندہ گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتارملزم کے قبضے سےساڑھے 5من سےزائد چرس برآمد کی گئی ہے، جو رواں سال کی سب سے زیادہ برآمد ہونے والی منشیات ہے، گروہ کےکارندےحنیف نے اپنے گھرمیں چرس چھپارکھی تھی

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 5 گرفتار

ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا کہ دوران تفتیش گروہ کے کارندے حنیف نے بتایا کہ منشیات فروش گروہ چرس کو قطر اسمگل کرنا چاہتا تھا تاہم ایس آئی یو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کو ناکام بنایا، یہ گینگ منشیات مڈل ایسٹ ممالک میں اسمگل کرنے میں بھی ملوث ہے۔

اس سے قبل ستمبر میں ملیر پولیس نے منشیات کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے منشیات کراچی لاکر فروخت کرنےوالےگروہ کے چودہ کارندے گرفتار کئے تھے، گرفتار ملزمان سے ستر کلو چرس، چار کلو کرسٹل اور ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی۔

راوں سال چار ستمبر کو ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ضلع کیماڑی کے علاقے موچکو سے ڈرگ ڈیلرکو چار ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا، ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 8 کروڑ روپے مالیت کی 11کلو آئس، 10 کلو چرس برآمد کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں