اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، بچے سمیت 6 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(28 نومبر 2025): شہر قائد میں بلدیہ ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے واقعے میں بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سواتی کالونی کے نیازی محلہ میں شادی کی تقریب جاری تھی، تقریب کے دوران نشے میں دھت کچھ افراد نے ہوائی فائرنگ کی، منع کرنے پر جھگڑا ہوا اور عامر نامی شخص نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ملزم عامر شاہ موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب پاک کالونی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار  کرلیا ۔ ملزم سے آئس برآمد کرلی گی، ذرائع کے مطابق ملزم پر منشیات ، اسلحہ اور  پولیس مقابلے کے 10سے زائد مقدمات درج ہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں