تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی: بینک میں پراسرار دھماکا، عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے

کراچی: شہرقائد کے بینک میں ہونے والے پر اسرار دھماکے کے باعث عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا کراچی کے علاقے پاپوش نگر کے بینک میں ہوا ہے، پر اسرار دھماکے کے باعث بینک کے شٹر کو نقصان پہنچا اور جس عمارت میں یہ بینک قائم تھا، اس عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے، بینک آج قائد اعظم کی یوم پیدائش کی عام تعطیل کے باعث بند تھا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

واقعے سے متعلق ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بینک کے اوپر رہائشی عمارت ہے، عمارت کے واٹر ٹینک میں دھماکا ہوا ہے، ممکنہ طور پر واٹر ٹینک میں گیس جمع تھی اور دھماکا گیس کے باعث ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مسکن چورنگی عمارت دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 7 ہو گئی

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دھماکے سے کوئی زخمی نہیں ہوا، بی ڈی ایس (بم ڈسپوزل اسکواڈ) نے بینک کو معائنے کے بعد کلیئر کردیا اس کے علاوہ دھماکے میں کسی قسم کے تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

Comments

- Advertisement -