تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی، بینک لاکرز میں زندگی بھر کی جمع پونجی برباد

کراچی: شہر قائد میں بارش کے پانی نے جہاں کئی زندگیاں نگل لیں وہیں لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں نجی بینک کے لاکرز میں رکھی شہری کی زندگی بھر کی جمع پونجی بارش کے پانی کے باعث برباد ہوگئی۔

شہری کا کہنا ہے کہ لاکرز بیسمنٹ میں ہونے کی وجہ سے ان میں پانی بھر گیا، لاکرز میں سیونگ سرٹیفکیٹ اور کروڑوں روپے کے کاغذات رکھے ہوئے تھے۔

شہری نے بتایا کہ جب وہ بینک پہنچے تو پتا چلا کہ قیمتی کاغذات سمیت سب چیزیں پانی میں ڈوبی ہیں جبکہ بینک انتظامیہ کی جانب سے واقعے سے آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔


واضح رہے کہ کراچی میں بارش نے ایسی تباہی مچائی کہ 41 افراد اپنی زندگی سے محروم ہوگئے جبکہ گھروں میں پانی داخل ہونے کے سبب لوگوں نے رات چھتوں پر گزاری اور قیمتی اشیاء پانی میں بہتی ہوئی دکھائی دیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے بارش کی پانی کی نکاسی تاحال نہیں کی گئی ہے، کلفٹن، ڈیفنس سمیت متعدد علاقوں میں تاحال بارش کا پانی جمع ہوئے اور سیوریج کا پانی اس میں شامل ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -