پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی: پیر آباد میں بینک ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے پیر آباد منگھوپیر روڈ پر گزشتہ روز ہونے والی بینک ڈکیتی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پیر آباد منگھوپیر روڈ پر گزشتہ روز دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں ملزمان 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔

تین مسلح ملزمان بینک میں تقریباً دوپہر ڈھائی بجے داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان سفید گاڑی میں آئے اور بینک کے اندر داخل ہوئے، بینک کے مختلف کمروں میں گئے اور کیش جمع کرنا شروع کردیا۔

بینک کے ایک کمرے کا دروازہ نہیں کھلا تو ڈاکو نے اسی کرسی سے توڑا۔

ملزمان نے تھیلوں اور ہاتھوں میں رقم اکٹھی کی، تین ملزمان بینک کے اندر، دو باہر موجود رہے اور لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

یہ پڑھیں: کراچی میں نجی بینک سے ڈاکو 50 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

واضح رہے کہ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا تھا کہ بینک میں 4 سے 5 ڈاکوؤں نے واردات کی ہے، 3 مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے اور 2 باہر رہے، ملزمان نے گارڈ سے پستول اور رائفل چھیننے کے بعد کاؤنٹر سے کیش لوٹا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان بینک کا دروازہ بھی لاک کرکے فرار ہوگئے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں