منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو پکڑ لیا۔

ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت آزاد خان عرف یاور کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے فیکٹریوں میں بھتے کی پرچی کیساتھ گولیاں رکھ کر بھیجی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بھتے کی پرچی میں فیکٹری مالکان سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، ملزم کے دو سہولت کار پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، ملزم پہلے کے پی کے مفرور تھا واپس آ کر واٹر ٹینکر چلا رہا تھا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم واٹر ٹینکر چلانے کے بہانے فیکٹریوں کی معلومات حاصل کرتا تھا، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج  کرکے تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں