اشتہار

کراچی: بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(15 اکتوبر 2026): کلفٹن نیلم کالونی میں گھریلو تنازع پر بیوی کے تشدد سے بھکاری شوہر جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن نیلم کالونی میں گھر کے باہر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر اس کی بیوی نے تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پیشے کے لحاظ سے بھکاری تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میاں بیوی کے درمیان گھر میں اکثر مالی معاملات پر تلخ کلامی اور جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

واقعے کے بعد بچوں نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ والد کو ان کی والدہ نے ہی تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

کلفٹن پولیس نے بچوں کے بیان اور شواہد کی روشنی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ بیوی کو حراست میں لے لیا ہے، اور واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں