تازہ ترین

Array

کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خورگروپ سرگرم، تاجر کو پرچی موصول

کراچی : شہر قائد میں بھتہ خور واپس آگئے، کراچی کے علاقے لیاری میں بھتہ خور گروپ ایک بار دوبارہ سرگرم ہوگیا، مقامی تاجر کو لاکھوں روپے بھتے کی پرچی موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری میں بھتہ خور گروپ پھر سرگرم ہوگیا، تاجرایک بار پھر خوف کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری کے مقامی تاجر کو لاکھوں روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے، بھتہ خوروں کی جانب سے بھیجی گئی پرچی میں تاجر کے اہل خانہ کی تفصیلات اور گھر کا پتہ بھی موجود ہے۔

بھتہ خور نے رابطے کیلئے پرچی میں فون نمبر بھی لکھ دیا، پرچی میں بھتہ خوروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر مطلوبہ رقم نہ دی تو تمہارے گھر والوں کو قتل اور کاروبار کو آگ لگا دینگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے تاجر برادری کو بھتے کی پرچی ملنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔


مزید پڑھیں: ڈی جی رینجرز کا کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کا حکم


واضح رہے کہ کراچی کے تاجروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امن قائم کرنے کی متعدد بار درخواستیں کی ہیں، کئی تاجروں نے بھتہ خوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments

- Advertisement -