اشتہار

کراچی میں دل دہلا دینے والا واقعہ، بچوں اور بہن کو زہر دے کر 30 سالہ شاہزیب نے بیوی سمیت پستول سے خودکشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایک اور مبینہ اجتماعی خودکشی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، ملیر کے علاقے بن قاسم میں مکان سے بہن بھائی، بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کراچی کے تھانہ بن قاسم کی حدود میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر بہن اور بچیوں کو زہر دے کر خودکشی کر لی، مکان اندر سے بند تھا، مالک مکان نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کو دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہونا پڑا، جائے وقوعہ سے گھرانے کے سربراہ شاہ زیب کا خط بھی ملا ہے، مرنے والوں میں 30 سالہ شاہزیب، اس کی 28 سالہ بیوی صبا، 20 سالہ بہن شمائلہ، اور 2 بیٹیاں 5 سال کی ایزل اور 3 سال کی آریہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خود کشی ہے یا کچھ اور تحقیقات جاری ہے، لاشیں جناح اسپتال ایمرجنسی سے پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں، بن قاسم پولیس کی ٹیم بھی اسپتال پہنچ گئی ہے۔

لاشیں کس حالت میں ملیں؟


پولیس حکام کے مطابق شمائلہ اور اس کی دو بچیوں کی لاشیں چادر سے ڈھکی ہوئی تھیں، جب کہ میاں بیوی کی لاشیں صوفہ پر پڑی تھیں، سروں پر گولیوں کے نشانات تھے، شاہزیب کی بیوی صبا کی گود سے پستول ملا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے پر ڈی آئی جی شرقی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، اہل محلہ کے مطابق خاندان میں کسی قسم کی رنجش نہیں تھی، اور یہ فیملی علاقے میں 5,6 ماہ سے مقیم تھی۔

زہر دینے کا شبہ


پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں اور ایک نوجوان خاتون کو زہر دیے جانے کا شبہ ہے، تاہم حتمی وجہ موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، اور پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گا، واقعے کی تحقیقات کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے پر ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، انھوں نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کر کے ہلاکتوں کی اصل وجوہ کا تعین کیا جائے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اگر واقعے میں کوئی مجرمانہ پہلو موجود ہو تو اسے سامنے لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اور تحقیقات میں پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

خود کشی کی وجہ؟


ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیزادہ نے بن قاسم گلشن فلک ناز میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اور میڈیا کو بتایا کہ گھر کے مالک کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، پولیس نے گھر سے شواہد بھی جمع کر لیے ہیں، تفیش کا عمل جاری ہے، گھر سے ایک پستول اور شاہزیب کی جیب سے ایک خط ملا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ بچوں کو زہر دیا گیا ہے، جب کہ فیملی نے مالی حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں