ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

کراچی میں محافظ بھی غیرمحفوظ، پولیس اہلکار چار روز سے لاپتا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں محافظ بھی غیرمحفوظ ہوگئے ہیں، سعید آباد پولیس اسٹیشن کا اہلکار عامر زیب گزشتہ چار روز سے لاپتا ہے۔

محکمہ پولیس اپنے ہی سپاہی کے مبینہ اغوا سے لاعلم نکلی ہے اور ابھی تک متعلقہ تھانہ اپنے اہلکار کے بازیابی یا معلومات میں مدد سے قاصر ہے۔

اہلخانہ نے آئی جی سندھ اور اعلیٰ پولیس حکام سے سپاہی عامر زیب کے بازیابی میں مدد کی اپیل کی ہے۔

یہ پڑھیں: 2 پولیس اہلکاروں کو 8 مسلح ڈکیت نے لوٹ لیا

پولیس اہلکار عامر زیب کے والد کی مدعیت میں تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر 29 ستمبر کی شام کو خالو کے سوئم میں شرکت کے لیے گیا تھا۔

والد نے مقدمے میں کہا کہ ہم نے خود بہت تلاش کیا لیکن بیٹا ابھی تک نہیں ملا ہے۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتا اہلکار کا موبائل مسلسل بند ہے، بازیابی کے لیے کوشش جاری ہے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں