The news is by your side.

Advertisement

کراچی، دن دہاڑے ڈکیتی کی خونی واردات، مزاحمت پر نوجوان قتل

کراچی: شہر قائد میں امن قائم کرنے کے دعوے پھر ہوا ہوگئے، سولجر بازار میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی خونی واردات ہوئی جس میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو قتل کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو قتل کردیا اور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

مقتول انعام اپنی بہن کے ساتھ ڈالرز کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرواکے نکلا ہی تھا کہ ڈاکو پہنچ گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو لڑکی سے اس کا بیگ چھین کر بھاگا، ساتھ ہی دونوں بہن بھائی ڈاکوؤں پیچے بھاگے تو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی ماردی۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق

مقتول انعام کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ویتنام میں استاد تھا ایک ہفتے پہلے ہی کراچی آیا تھا اور کل اس کی واپسی کی فلائٹ تھی۔

انعام کی بہن ڈاکٹر فرحین کا کہنا ہے کہ چند قدم پر پولیس اہلکار موجود تھے لیکن کوئی ہماری مدد کو نہیں آیا اور ڈاکو بھائی کو مار کر دندناتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہے، پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے آگے بے بس نظر آتے ہیں شہر میں روزانہ سیکڑوں شہریوں کو ان کی قیمتی اشیا سے محروم کردیا جاتا ہے جبکہ ڈاکو مزاحمت کرنے پر گولی چلانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں