جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

کالے شیشے، سندھ سرکار کا مونوگرام، دائیں بائیں پارٹی اور پاکستان کا جھنڈا، پولیس کو انتہائی مطلوب گاڑی پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: (15 اپریل 2026): بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن بلاک 2 میں دعا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کراچی پولیس کو انتہائی مطلوب ایک گاڑی سرکاری ملازم رحیم سمیت پکڑی ہے، جس کا باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق سرکاری مونو گرام لگی ہوئی مطلوبہ گاڑی کو اسنیپ چیکنگ پر روکا گیا، گاڑی پر گورنمنٹ آف سندھ کلچر ٹورزم اینڈ آرکائیو ڈپارٹمنٹ کا مونوگرام تھا۔ کالے شیشوں کے ساتھ گاڑی کے دائیں بائیں پارٹی اور پاکستان کا جھنڈا بھی لگا تھا۔

ڈرائیور رحیم مونوگرام کا اجازت نامہ اور دیگر دستاویزات پیش نہ کر سکا، ملزم کلچر ٹورزم اینڈ آرکائیو ڈپارٹمنٹ میں لیب اسسٹنٹ ہے، اسی گاڑی پر 19 مارچ کو کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر 25 ہزار اور 10 ہزار کا ای چالان بھِی جاری ہوا تھا، اور 7 اپریل کو سیکریٹری گورنمنٹ آف سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو خط لکھا تھا، جس میں فینسی نمبر اور سرکارمونوگرام کے غیر مجاز استعمال پر کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔

سرکاری گاڑی کراچی بوٹ بیسن سرکاری گاڑی کراچی بوٹ بیسن رحیم خان

لیٹر میں لکھا گیا تھا کہ دعا ہوٹل کلفٹن کے قریب ایک پرائیویٹ گاڑی دیکھی گئی ہے جس پر غیر قانونی طور پر سرکاری مونوگرام لگا ہوا ہے، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ اور غیر مجاز سرکاری جھنڈے بھی لگے ہیں، جو قابل اطلاق موٹر وہیکل قوانین اور حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

سرکاری علامتوں کا غلط استعمال عوام کو گمراہ کرسکتا ہے اور حکومتی اداروں کی اتھارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پولیس کے مطابق لیٹر جاری ہونے کے بعد اسنیپ چیکنگ پر گاڑی کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں