پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی : منوڑا کے سمندر میں کشتی حادثے کا شکار ، 10 افراد ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: منوڑا کے سمندر میں کشتی حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 10 افراد ڈوب گئے تاہم 6 کو زندہ نکال لیا گیا اور 4 افراد لاپتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منوڑا کے قریب سمندر میں ایک کشتی ڈوب گئی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا بروقت کارروائی کے نتیجے میں 6 افراد کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ 4 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اضافی ٹیمیں اور کشتیاں موقع پر روانہ کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے اور انسانی جانوں کو بچانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے ڈی سی کیماڑی کو ہدایت دی کہ اپنی ٹیم فوری طور پر آپریشن کی نگرانی کے لیے روانہ کرے، کشتی میں کل 10 افراد سوار تھے، جن میں سے 6 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 کی تلاش جاری ہے۔

چند روز قبل ٹھٹھہ کے قریب کیٹی بندر کے علاقے میں شکار کے لیے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک لاپتہ ہو گیا تھا۔

حادثے کے وقت کشتی میں آٹھ افراد سوار تھے جو آبی پرندوں کا شکار کر رہے تھے۔ مقامی ماہی گیروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو بچالیا تھا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں