پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

کراچی: سی ویو اپارٹمنٹ کے گیراج میں کھڑی گاڑی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سی ویو اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں تاہم پولیس اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سی ویو میں ایک اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے گاڑی کے اندر سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ دونوں لاشیں اپارٹمنٹ کے گیراج میں کھڑی ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں، جو دونوں مردوں کی ہیں۔

مہزور علی نے کہا کہ لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں افراد کافی عرصے سے گاڑی کے اندر موجود تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے باہر ایک شخص کی دو چپلیں بھی موجود تھیں، جبکہ گاڑی کے اندر سے ملنے والے دونوں افراد نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

حکام نے مزید بتایا کہ جس گاڑی سے لاشیں برآمد ہوئیں وہ تسلیم زہرہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

تاہم پولیس اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، جبکہ مزید قانونی اور تفتیشی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ایک شخص کی شناخت 34 سالہ اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو مزید قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں