منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

کراچی : گھر میں پانی کے ٹینک سے کم عمر بہن، بھائی کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلشن معمار میں کم عمر بہن بھائی کی پانی کے ٹینک سے لاشیں برآمد کرلی گئیں تاہم واقعہ حادثہ ہے یا قتل ، اس حوالے تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار خادم حسین گوٹھ کے قریب گھر سے کم عمر بھائی اور بہن کی پانی کے ٹینک سے لاشیں ملیں۔

پولیس نے بتایا کہ اہلخانہ 12 سالہ آصف اور 10 سالہ عائشہ کو گھر پر اکیلے چھوڑ کر باہر گئے، واپس لوٹےتودونوں بچوں کی لاشیں پانی کے ٹینک سے ملیں تاہم لاشوں کوقانونی کارروائی کےلیےعباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

پولیس کاکہناہےکہ کرائم سین یونٹ کی مدد سےواقعے کی تحقیقات کی جاری ہے، بچوں کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کےبعدہی سامنے آئے گی

پولیس کاکہناہے کہ واقعہ حادثہ ہے یا قتل ، اس حوالے سے کرائم سین یونٹ کی مدد سے تحقیقات کی جاری ہے،بچوں کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کےبعدہی سامنے آئے گی۔

والد نے انکشاف کیا کہ ٹینک میں زیادہ پانی نہیں تھاکہ بچےڈوب جائیں، ٹینک میں صرف ایک فٹ پانی تھا،میں ڈیوٹی پرتھا اور گھر والے باہرتھے، گھر واپس آئے تو بچے پانی کے ٹینک کے اندر سے ملے۔

والد کا کہنا تھا کہ متوفی بیٹے کے گلے پر رسی تھی، کسے الزام دیں، کسی سےدشمنی نہیں ہے،بچےاسکول میں پڑھتے تھے، پوسٹمارٹم نہیں کرانا چاہتا لیکن پولیس واقعے کی تحقیقات کرے۔

بچوں کے ماموں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بچے کئی بار گھر میں اکیلے رہےہیں، ٹینک ایسا نہیں کہ کوئی حادثاتی طور پر گر جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں