اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

کراچی: سہراب گوٹھ میں بس اڈے پر ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، فوٹیج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(16 جولائی 2026): شہرِ قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل کے قریب ڈرم سے لاش ملنے کے سنسنی خیز واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش منتقل کرنے والی لوڈر گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی لوڈر پک اپ سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب آ کر رکتی ہے۔

جہاں گاڑی سے دو نامعلوم افراد اتر کر ایک بڑا ڈرم نیچے رکھتے ہیں۔ ڈرم اتارنے کے بعد پک اپ کا ڈرائیور ان افراد سے کرایہ وصول کرتا ہے اور وہاں سے روانہ ہو جاتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کو انتہائی بے رحمی سے چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کیا گیا اور بعد میں لاش کو ڈرم میں بند کر کے گاڑی کے ذریعے بس اسٹاپ پر پھینک دیا گیا۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ عالم زیب کے نام سے ہوئی ہے جو کورنگی کا رہائشی تھا اور طارق روڈ پر ملازمت کرتا تھا۔

گرفتار لوڈر ڈرائیور نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ دو افراد نے اس کی گاڑی بک کروائی تھی اور کہا تھا کہ اس سامان (ڈرم) کو بس اڈے پر چھوڑنا ہے۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں