پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

کراچی : سپرہائی وے کی جھاڑیوں سے ملنے والی لاش کس کی ہے؟ معمہ حل  

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپرہائی وے کی جھاڑیوں سے ملنے والی لاش کی شناخت کرلی گئی تاہم مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے کی جھاڑیوں سے تین روز قبل ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ، لاش فیڈرل بی ایریا کے رہائشی 22 سالہ نوجوان تحزیر کی نکلی۔

پولیس نے بتایا کہ گولی مقتول کے چہرے سے لگی اور سر سے نکل گئی تھی، لاش اتوار کے روز ملی تھی ، لاش کی بائیو میٹرک اور دیگر ذریعے سے شناخت کی کوشش کی، شناخت نا ہونے کی وجہ سے لاش سردخانے میں رکھوادی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحزیر حسین ہفتے کی شب اپنے رشتہ داروں بشارت اور وسیم کے ساتھ گھر سے نکلا تھا، تاہم بعد میں اس کی لاش سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں سے مل، اہل خانہ نے سردخانے میں لاش کی شناخت کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی۔

مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں رشتہ دار وسیم عباس، بشارت حسین اور ایک خاتون دوست جس کی عرفیت عائشہ بتائی گئی ہے، سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

والد کے مطابق بیٹے کو نامعلوم رنجش کی بنا پر قتل کرکے لاش سپرہائی وے پر پھینکی گئی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں