جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کراچی : 4 روز قبل لاپتہ ہونے والے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ، پڑوسی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شاہ فیصل کالونی سے 4 روز قبل لاپتہ ہونے والے 3 سالہ بچے کی لاش مل گئی ، بچے کے ماموں کی نشاندہی پر پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے قریب سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ارحم نامی بچہ 4روزقبل لاپتہ ہواتھا اور زینب الرٹ ایپلی کیشن میں بھی لاپتہ بچے کا اندراج تھا۔

بچے کے ماموں نے پڑوسی پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا 3سالہ بچے کو قتل کیا گیا، 13تاریخ کو میرا بھانجا لاپتہ ہوا ، کراچی سے حیدرآباد تک بچے کو ہر جگہ ڈھونڈا مگر نہ مل سکا۔

ارحم کے ماموں کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز پڑوسی نوید حیدرآبادی سے جھگڑا ہوا تھا، اس نے کہا تھا ایسا بدلوں گا کہ یاد رکھو گے۔

ماموں ارحم نے بتایا کہ بچے کی گرد ن چھلی ہوئی ہے اور زخموں کا نشان ہے،ارحم کی لاش گھر کے قریب خالی گراوٴنڈ سے ملی، ہماری نشاندہی پر نوید حیدرآبادی کو گرفتار کیا گیا، نوید حیدرآبادی اس وقت بھی پولیس کی تحویل میں ہے، پولیس کچھ دیر میں اسپتال پہنچ کر مزید قانونی کارروائی کریں گی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچے کی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، کچھ دیر میں مردہ خانے منتقل کی جائے گی ،لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ،پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتحال واضح ہو سکے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں