ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

کراچی : گڈاپ میں بنگلے سے نوجوان کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گڈاپ میں بنگلے سے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ، اہل علاقہ نے معاملے کو مشکوک قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ میں ایک بنگلے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی نوجوان تھر کا رہائشی اور چھ ماہ سے بنگلے پر ملازم تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بنگلے کے مالکان نے بتایا کہ 17 سالہ رستم نے خودکشی کی، تاہم اہلِ علاقہ نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ نوجوان کے رشتہ داروں نے مالکان پر قتل کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں