جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

کراچی : مزار کے قریب 3 بوریوں سے ایک شخص کی ٹکڑوں میں لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مزار کے قریب 3 بوریوں میں ایک شخص کی کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ، مقتول کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے تین ٹکڑے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں باؤن شاہ مزار کے قریب سے ایک شخص کی تین بوریوں میں بند لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے بوریوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی، موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ایک بوری میں مقتول کا سر، دوسری میں دھڑ اور تیسری بوری میں جسم کا نچلا حصہ موجود تھا۔

اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے تین ٹکڑے کیے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی فوری شناخت سے بچنے کے لیے ملزمان نے اس کی انگلیاں بھی کاٹ دیں۔

ریسکیو رضاکاروں نے لاش کے تینوں حصوں کو جمع کر کے ابتدائی ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں