کراچی: کورنگی میں جھاڑیوں سے 10 سے 12 سال کے بچے کی لاش برآمد ہوئی، شبہ ہے کہ بچے کو کسی اور مقام پر قتل کرکے لاش یہاں پھینکی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں جھاڑیوں سے 10 سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا واقعہ کورنگی کراسنگ زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں رپورٹ ہوا، جہاں سنسان علاقے کی جھاڑیوں سے بچے کی لاش ملی ، جو 10 سے 12 روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کی شناخت 9 سال کے حسن شاہ کے نام سے ہوگئی، شبہ ہے کہ بچے کو کسی اور مقام پر قتل کرکے لاش یہاں پھینکی گئی۔
حکام نے کہا کہ واقعے کی اطلاع پر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
لاش کو ضابطہ کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچے کی شناخت اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


