ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

ایک دن میں دوسری بارکراچی کو بجلی کی فراہمی معطل، کاروبارزندگی مفلوج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے مکین ایک بار پھر بجلی سے محروم ہوگئے، ایک دن میں دوسری مرتبہ شہر سے بجلی غائب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ایک بارپھرٹرپ کرگئی۔جس کی وجہ سے کراچی کے چالیس فیصد علاقوں میں بجلی کی سپلائی دوبارہ معطل ہوگئی ہے۔

بجلی کی معطلی کے باعث نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، صدر گارڈن اور سے ملحقہ علاقوں کے مکین متاثر ہوئے ہیں،

اس سے قبل آج صبح کے اوقات میں بھی جامشورو سے آنے والی پانچ سو کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوجانے کے باعث شہر کا 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دوسری بار شہر کی کوئی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ نہیں ہوئی،  کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

بجلی کی فرا ہمی میں معطلی کے باعث شہر کراچی کو بیس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں