تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی، فیس واش استعمال کرنے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل

کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں بھائی نے بھائی کو معمولی بات پر قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں بھائی نے فیس واش استعمال کرنے پر بھائی کو قتل کردیا، ملزم نے گزشتہ روز بھائی کو چھری اور ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے ملزم بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروانے سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، بچوں‌ کی لاشیں‌ ملنے کا واقعہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں‌ تہلکہ خیز انکشاف

واضح رہے کہ چند روز قبل منگھو پیر کے قریب پرانی گاڑی سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، دونوں بچے دس مئی سےلاپتہ تھے ،حکام نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ بچےممکنہ طورپر کھیل کود کے دوران گاڑی میں لاک ہوگئے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ بچوں کی شناخت دانش زبیراورعبیدسعید کےنام سےہوئی، گاڑی عمرگوٹھ میں کئی روزسے لاوارث کھڑی تھی ، دونوں بچوں کی لاشیں گاڑی کےشیشے توڑکر نکالی گئیں، بچوں کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئی۔

بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بچوں کے سر پر وزنی چیز لگی ہے۔

Comments

- Advertisement -