The news is by your side.

Advertisement

کراچی، جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے بہن کو قتل کردیا

کراچی: شہر قائد میں سفاک بھائیوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں بہن کا جائیداد میں حصہ مانگنا جرم بن گیا، بھائیوں نے اپنی بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے تشدد کے بعد شوہر کو بغیر بتائے زخمی بہن کو اسپتال داخل کرایا تھا، مقتولہ ہماماحین جناح اسپتال میں دوراج علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی، بہنوں کے سامنے بھائی کو قتل کردیا گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے بہنوں کے سامنے بھائیوں کو قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عبدالواحد نامی نوجوان ایک گھنٹے تک زخمی حالت میں تڑپتا رہا، شہری ویڈیو بناتے رہے، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مقتول سمیت خاندان کے چار افراد کو لوٹا۔

پولیس کے مطابق لوٹا گیا سامان واپس مانگنے پر ملزمان نے عبدالواحد کو گولی ماری، مقتول 2 بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ میمن گوٹھ سے ملیر آرہا تھا، گزشتہ رات سنسان سڑک پر لوٹ مار کی واردات ہوئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں