بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کراچی سے برمی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(17 اپریل 2026): سندھ رینجرز نے ریڑھی گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے برمی گینگ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، جس میں ایک 12 بور رائفل، 30 بور پستول اور ایمونیشن شامل ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے زیر استعمال ہونڈا 125 موٹر سائیکل بھی بغیر کاغذات کے نکلی ہے۔دورانِ تفتیش گرفتار ملزم اصغر نے گینگ کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

جبکہ ملزمان نے چوری شدہ موٹر سائیکلیں سستے داموں خریدنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں