کراچی: چند گھنٹوں میں 3بس ،1ٹرک نذر آتش -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: چند گھنٹوں میں 3بس ،1ٹرک نذر آتش

کراچی: شہر قائد میں نامعلوم افراد پھر سرگرم ہوگئے، شہر کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹے کے دوران تین بسوں سمیت ایک ٹرک کو آگ لگا دی گئی، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان نے واقعات پر شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایک بار پھر بدامنی کی لپیٹ میں ہیں، کراچی میں نامعلوم افراد پھر سرگرم ہوگئے، شہر کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں میں تین بسوں اور ایک ٹرک نذرآتش کردیا گیا۔

bus-1

 

پہلی بس کو نیپیئر کے علاقے میں آگ لگائی گئی، اس سے پہلے علاقے میں فائرنگ کی آوازایں بھی سنی گئی تھیں، جبکہ دوسری بس کو بفرزون کے سیون سی کے علاقے میں نذر آتش کیا گیا ، تیسری بس کو لانڈھی کے علاقے لیبر اسکوائیر میں تھانہ سکھن کی حدود میں نامعلوم ملزمان جلا کر فرار ہوگئے۔

فیڈرل بی ایریا کے بلاک سولہ میں بھی نامعلوم افراد ایک ٹرک کو آگ لگا کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق بسوں کو جلائے جانے کے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان نے بدامنی کے واقعات کو شہر کے امن کے خلاف اقدام قرار دیا اور واقعے میں ملوث افراد کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں