The news is by your side.

کراچی ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس بلا لیا

کراچی میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں سیلابی صورتحال اور ضمنی انتخاب کے حوالے سے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا جب کہ قانون نافذ کرنے والے و دیگر اداروں سے الیکشن کے دن دستیابی رپورٹ بھی مانگی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹاف کی دستیابی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ رپورٹس کا جائزہ لے کر ضمنی انتخاب موخر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کے تینوں حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 25 ستمبر کو ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی رپورٹ پر 28 اگست کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں