جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی قسمت بدل گئی!

اشتہار

حیرت انگیز

(16 نومبر 2025): پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن کی قسمت بدل گئی مسافروں کو کئی جدید سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے کینٹ اسٹیشن کی قسمت بدل گئی۔ مسافروں کو سی آئی پی لاؤنجز اور خودکار سیڑھیوں سمیت دیگر کئی جدید سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں مسافروں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کراچی سے بہت مطالبہ تھا کہ یہاں کام کیا جائے۔ اب ہم نے لاہوراسٹیشن سے زیادہ بڑا اسٹیشن کراچی میں تبدیل کیا ہے۔ سی آئی پی لاؤنج کے ساتھ اکانومی اور فیملی ایریا بھی بنایا گیا ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا ہی نہیں بلکہ کراچی پاکستان ریلویز کا بھی حب ہے۔ ورلڈ کلاس ٹرین تیار کی ہے، جس میں فری وائی فائی کی سہولت دستاب ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریلویز میں سات سے 8 میں بہت کام کیا گیا ہے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون سے ریلوے ٹریکس پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہیں بننے میں 4 سے 5 سال لگیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں