منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کراچی میں خالد بن ولید روڈ سے گاڑیوں کے تاجر کا اغوا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خالد بن ولید روڈ سے گاڑیوں کے تاجر کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین اور گاڑیوں کے کاروبار کے لیے مشہور علاقے خالد بن ولید روڈ پر مبینہ اغوا کی ایک سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والی واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد گاڑیوں کے ایک تاجر کو زبردستی اغوا کر کے فرار ہو گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ، فوٹیج میں مشتبہ افراد کو باقاعدہ موقع کی ریکی (جاسوسی) کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ تاجر کب اور کہاں موجود ہے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ریکی پر مامور ایک شخص کے مخصوص اشارے پر گاڑی میں سوار دیگر مسلح افراد فوراً موقع پر پہنچے اور گاڑی رکتے ہی مسلح افراد نے تاجر کو گھیر لیا اور اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر تیز رفتاری سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس حکام نے بتایا جائے وقوعہ اور اس کے گردونواح کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور "واقعے کی مختلف پہلوؤں سے باریک بینی کے ساتھ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ تاوان کے لیے اغوا کا معاملہ ہے، کوئی ذاتی دشمنی یا کاروباری لین دین کا تنازع ہر زاویے کو دیکھا جا رہا ہے۔ جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا کر مغوی تاجر کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔”

خالد بن ولید روڈ کے تاجر برادری نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

+ posts

عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

اہم ترین

عدنان راجپوت
عدنان راجپوت
عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں