کراچی(11 اپریل 2026): موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ انڈین گٹکا سے بھری گاڑی پکڑ لی ہے۔
پولیس کے مطابق اسمگل شدہ انڈین گٹکا سے بھری کار پکڑی گئی ہے، بلوچستان سے کراچی اسمگلنگ کی جانے والی اس کار سے 16 بوروں میں چھپائے گئے 800 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد ہوا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ انڈین گٹکا کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کارروائی کے دوران کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے کار کو قبضے میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ممنوعہ سامان کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


