ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والی کار کا تعاقب کرنے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز پر

اشتہار

حیرت انگیز

رپورٹر: عدنان راجپوت

کراچی: شہر قائد میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کاشف زخمی ہو گیا تھا، اس سلسلے میں وہ ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو مذکورہ کار کا تعاقب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ اہلکاروں کو ٹکر مار کر فرار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکاروں نے کار کا تعاقب شروع کر دیا، جس کی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں پولیس تعاقب کو دیکھا جا سکتا ہے، پولیس اہلکار 5 منٹ تک مشکوک کار کا پیچھا کرتے رہے، اس دوران پولیس اہلکار کار سوار کو رکنے کا بھی کہتے رہے، لیکن وہ مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مشکوک کار ڈرائیور موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو ٹکر مار کر فرار ہوا تھا، جس کی وجہ سے پولیس اہلکار کاشف زخمی ہو گیا، بعد ازاں کاشف کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہلکاروں نے تلاشی کے لیے کار سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تھا، تاہم ڈرائیور نے رکنے کی بجائے اہلکاروں پر کار چڑھانے کی کوشش کی، اہلکاروں نے کار پر فائرنگ بھی کی، لیکن کار سوار سہراب گوٹھ کی جانب فرار ہو گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں