کراچی: معمار موڑ پر کار سوار کی فائرنگ سے 11 سالہ پاپڑ فروش بچہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی میں معمار موڑ پر کارسوار کی فائرنگ سے 11 سالہ پاپڑ فروش جاں بحق ہوگیا، مقتول بچے کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے،
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزم عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
والد عبدالغنی نے بتایا کہ ان کا بیٹا عباس یکم اکتوبر کو پاپڑ فروخت کرنے کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہیں آیا، تلاش کے بعد 2 اکتوبر کو معلوم ہوا کہ عباس سفید گاڑی کے قریب پاپڑ بیچنے گیا تھا، جہاں کارسوار عارف شاہ نے گاڑی کے اندر سے فائرنگ کی۔
مزید پڑھیں : ’کراچی: کار سوار نے پاپڑ فروش بچے کے قتل کو چھپانے کی کوشش کی
عبدالغنی نے مزید کہا کہ گولی لگنے سے ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیٹا فوت ہو گیا۔
حقیقت معلوم ہونے کے بعد تھانے آیا ہوں، میرادعویٰ ہے ملزم عارف شاہ نے گولی مار کر میرے بیٹے عباس کو قتل کیا۔
ان کا مؤقف ہے کہ عباس کا قتل ملزم عارف شاہ نے فائرنگ کرکے کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کار سوار شہری عارف شاہ کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے میں اب تک ڈکیتی سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے، واقعہ اتفاقیہ طور پر گولی چلنے کے باعث پیش آیا۔
کار سوار پولیس کو گمراہ کرتا رہا اور کہا کہ بیٹے کو رفع حاجت کے لیے رکا تو مشکوک افراد آگئے جس کے بعد میں فائرنگ کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


