کراچی (14 جولائی 2025) : سونے کے تاجر سے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد تھانے کی حدود لبرٹی چوک کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔
سونے کے تاجر سے ڈکیتی کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ملزمان تاجر سے 3 کروڑ 98 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔
مدعی مقدمے نے بتایا کہ تاجربلال سونا فروخت کرکے صدر صرافہ بازار سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے پی ای سی ایچ ایس میں مجھ پر اور ملازم پر اسلحہ تانا، ملزمان نے میرے ملازم سے رقم چھینی اور فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں : کراچی : سونے کا تاجر کروڑوں روپے سے محروم
تاجربلال کا کہنا تھا کہ ملزمان پیدل تھے اور شلوار قمیض میں ملبوس تھے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کے تاجر سے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


