پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی: صدر میں پتھارا مافیا کا ٹریفک پولیس کے افسر پر سرعام تشدد ، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صدر میں پتھارا مافیا کی جانب سے ٹریفک پولیس کے افسر پر سرعام تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں پتھارا مافیاکا ٹریفک پولیس کے افسر پر سرعام تشدد کا واقعہ سامنے آیا، صدر تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعہ اتوار کو ٹانگہ اسٹینڈمبارک شہید روڈ پر پیش آیا تھا ، سڑک پر پتھاروں کی وجہ سے ٹریفک جام ہورہی تھی ، ٹریفک پولیس افسر حفیظ پتھارے ہٹوانے کے لیے پہنچا تھا تو ریڑھی بان دو لڑکوں نے ٹریفک پولیس افسر پر حملہ کردیا۔

ٹریفک پولیس افسر کو عوام کے سامنے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایک پتھارے دار نے اے ایس آئی حفیظ کو دھکا دے کر گرایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس پرحملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم تشدد کرنے والا دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

اس سے قبل کراچی کے اسٹیل ٹاؤن میں ایک پولیس اہلکار سعید احمد پر مسلح افراد نے گھر جاتے وقت حملہ کیا تھا۔

اہلکار پر چار نامعلوم مسلح افراد نے ان کی موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر تشدد کیا تاہم مقدمہ شاہ لطیف پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں