ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی: ملیر جیل سے خطرناک قیدی کے فرار کا مقدمہ درج، 4 پولیس اہلکار نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(10 مئی 2026): کراچی کی ملیر جیل سے قتل اور اغوا جیسے سنگین جرائم میں ملوث قیدی طاہر نوید عرف پولکا کے فرار ہونے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جیل میں ‘معرکہ حق’ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی، جس کے اختتام پر جب بیرک نمبر ایک میں قیدیوں کی گنتی کی گئی تو ملزم طاہر نوید غائب پایا گیا۔ مقدمے میں غفلت برتنے پر بیٹ انچارج سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ملزم طاہر نوید کو جوہر آباد انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اسے رواں سال 27 اپریل کو جیل کسٹڈی میں بھیجا گیا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم طاہر عرف پولکا مشہور صحافی ولی بابر قتل کیس میں بھی گرفتار ہو کر جیل گیا تھا، تاہم بعد ازاں اس کیس میں بری ہو گیا تھا۔

جیل حکام اور پولیس نے ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور نامزد اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم نوید پولکا ملیر جیل سے غائب

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں