The news is by your side.

Advertisement

کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں کی بڑی تعداد کرونا سے صحت یاب

کراچی: شہر قائد کے سینٹرل جیل میں قیدیوں کی بڑی تعداد کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کے سپرٹنڈنٹ حسن سہتو  نے تصدیق کی کہ  894  قیدی اور 11 اسٹاف ممبران کرونا سے متاثر ہوئے  تھے جن میں سے اب تک 274 قیدی صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے  بتایا کہ  کرونا سے متاثر ہونے والے 120 قیدیوں کی حالت تشویشناک تھی جن میں سے 90  قیدی کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  مزید قیدیوں کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں جبکہ انتظامیہ نے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد بہترین انتظامات کیے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں قیدی کرونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ سینٹرل جیل میں قیدیوں نے صحت یابی پر بھرپور جشن بھی منایا۔

مزید پڑھیں: سندھ کی جیلوں میں کروناوائرس کے پھیلاو کا خدشہ

یاد رہے کہ 19 مئی کو سینٹرل جیل میں قید 200 سے زائد قیدیوں اور 9 اہلکاروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سندھ حکومت نے وزیر برائے جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

وزیر برائے جیل خانہ جات کی ہدایت پر جیل سپرٹنڈنٹ نے قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ کروانے کے انتظامات کیے اور اُن کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں