تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کراچی میں‌2 روز کاروباری بندش: ’تاجروں کے لیے یہ ایام اہم ہیں، سارا سال تباہی ہوگی‘

کراچی چیمبر نے ہفتے میں دو روز کاروبار بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے ہفتہ میں دو روز کاروبار بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل  کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ، وزیراطلاعات،  چیف سیکریٹری سندھ اور کمشنر کراچی کو خطوط ارسال کردیے۔

اپنے خط میں اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہفتہ میں دو دن تمام تجارتی و کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے کیونکہ چھوٹے تاجر اور دکاندار پہلے ہی پریشان ہیں، یہ فیصلہ معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے۔

اپنے خط میں اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کی تیسری لہر بہت زیادہ خطرناک ہے، ہم ایس او پیز کے معاملے میں حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں مگر دو روز کاروبار بند کرنا اچھا فیصلہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی:‌ موبائل مارکیٹ‌ سیل ہونے پر دکان دار مشتعل

خط میں لکھا گیا کہ ’رمضان المبارک سے 8 سے 10 دن قبل اور ماہ مقدس کے آخری 15سے 20 ایام کاروبار کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں کیونکہ ان دنوں میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہیں لہٰذا اگر ان دنوں میں کاروباری مراکز میں سرگرمیاں جاری رکھنے سے روکاگیا تو تاجروں کے لیے سارا سال یہ فیصلہ تباہ کن ثابت ہوگا‘۔

کراچی چیمبر کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اس مسئلے کا حل نکالے کیونکہ تاجر اور صنعت کار کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -