کراچی : بھینس کالونی میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا ، بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں گر گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بچے کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ سمیر جمعرات کی صبح گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی تلاش جاری تھی۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ بچہ علاقے میں موجود ایک کھلے گٹر میں گر گیا تھا۔
پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے لاش کو نکال کر ضابطہ کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گٹر پر ڈھکن موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید افسوس اور غم کی فضا قائم ہے جبکہ شہریوں نے کھلے مین ہولز اور گٹروں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


