منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

کراچی: سول اسپتال سے 3 ماہ قبل اغوا ہونے والا بچہ بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: 3 ماہ قبل سول اسپتال کراچی سے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرا کر اغوا کار شوہر اور بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ماہ قبل سول اسپتال سے اغوا ہونے والے بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔

پولیس نے اغوا میں ملوث میاں بیوی کو بھی گرفتار کر لیا، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ یہ کارروائی گارڈن کے علاقے میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی اور اس کی اہلیہ قرت العین کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے تین ماہ قبل سول اسپتال سے ‘اذان’ نامی بچے کو اغوا کیا تھا۔

بچے کی بازیابی کے لیے ایس ڈی پی او عیدگاہ ظفر پٹھان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس میں ایس ایچ او عیدگاہ اور ایس ایچ او گارڈن شامل تھے۔

اس ٹیم نے گزشتہ تین ماہ سے کیس پر مسلسل محنت کی اور نہایت حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔

ایس ایس پی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ "پولیس ٹیم نے انتھک محنت اور ٹیکنیکل مہارت کا استعمال کرتے ہوئے معصوم بچے کو بازیاب کرایا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں