تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کراچی: ٹینکر کی زد آکر بچہ جاں‌ بحق، پولیس نے چھوٹے بھائی کو پکڑ لیا

کراچی کےعلاقے شہید ملت روڈ پر ٹینکر کی زد میں آکر 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 14 سالہ جلیل، فیروز آباد تھانے میں پولیس کی حراست میں ہے جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ لڑکے پر حادثے کے بعد ٹینکر کو آگ لگانے کا الزام ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واٹر ٹینکر ڈرائیور تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ٹینکر کے مالک کو تھانے طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے دو مقدمات درج کیے جارہے ہیں ایک مقدمہ بچے کے خلاف اور دوسرا حادثے کے ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور کے خلاف درج کیا جارہا ہے۔

بچے نے التجا کی کہ اس کے بھائی کا جنازہ ہے جانے کی اجازت دی جائے لیکن پولیس کی پھرتیاں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بچے پر فوری مقدمہ درج کرلیا گیا اور ٹینکر ڈرائیور کے خلاف تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

ادھر ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی فلائی اوور پر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -