پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کراچی: شہری نے 8 مسلح ڈاکوؤں کی واردات اکیلے ناکام بنا دی (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے ایک سپوت نے 8 مسلح ڈاکوؤں کی واردات اکیلے ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک شہری نے بہادری کی مثال قائم کر دی ہے، گلشن حدید فیز 2 میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات ناکام بنا دی۔

اے آر وائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی، جس میں 8 مسلح ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے، سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزمان کو دیکھتے ہی شہری نے گھر میں پوزیشن سنبھال کر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

فوٹیج کے مطابق ملزمان جیسے ہی بنگلے میں داخل ہوئے، مذکورہ شہری نے فلمی انداز میں ان پر فائرنگ کر دی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کا ٹولہ اکیلے شہری پر فائرنگ کرتے ہوئے باہر آ گیا۔

شہری کی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو کو گولیاں لگیں، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، اور دیگر ساتھی اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے.

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاگتے ڈاکو جیسے ہی گیٹ پار پہنچے، پیچھے رہ جانے والے ڈاکو کو گولی لگی، اور وہ گیٹ کے پاس گر گیا، اور دوبارہ نہ اٹھ سکا۔

گیٹ کے پاس کھڑی کار میں بھاگنے والے ڈاکوؤں کو افراتفری اور خوف کے عالم میں بیٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں