تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کراچی، سرپھرے شہریوں نے ڈکیتوں کو پکڑ لیا

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے بعد شہریوں نے ڈکیتوں کے خلاف خود ہی کارروائیاں کرنا شروع کردیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع بلال کالونی تھانے کی حدود میں چار سر پھرے شہریوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر موٹرسائیکل پر سوار ڈکیتوں کو پکڑ لیا۔

بلال کالونی تھانے کی حدود میں دو موٹر سائیکل سواروں نے شہری سے لوٹ مار کی اور فرار ہونے لگے تو اسی دوران شہری نے شور مچا دیا۔

شہری کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے اپنی موٹر سائیکل پر ڈکیتوں کا پیچھا کیا اور جان کی پرواہ کیے بغیر ڈکیتوں کو گھیر کر انہیں پکڑ لیا۔ نوجوانوں نے ڈکیت پر تشدد بھی کیا اور اُس کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، ایک سال بعد کینیڈین خاتون کے قتل کا معمہ حل، ایم کیو ایم لندن کے کارندے گرفتار

بعد ازاں پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچیں تو شہریوں نے ڈکیت اور اُس سے قبضے سے برآمد ہونے والا مسروقہ سامان پولیس کے حوالے کیا۔ ملزم کے خلاف  تھانہ بلال کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ذیشان نامی نوجوان قتل کردیا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -