ہفتہ, مئی 9, 2026
اشتہار

کراچی: گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلشن حدید میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا گیا اور ملزمان موبائل فونز، زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈکیتی اور فائرنگ کے واقعات نہ تھم سکے، گلشن حدید کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر گھر کے مالک راؤ جاوید مسلح ملزمان کے تشدد سے جاں بحق ہوگئے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ ملزمان نے گھر والوں کو یرغمال بنایا، موبائل فونز، زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب دھوراجی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کے ایک تاجر سے 3 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک اور واقعے میں کورنگی سیکٹر 36 جی میں شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے پستول چھین کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو واردات کی کوشش کررہے تھے، شہری نے ڈاکوؤں کو بائیک سے نیچے گرایا اور اسلحہ چھین کر جوابی فائرنگ کی۔

گذشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات بھی پیش آئے۔ ناظم آباد نمبر 3 میں فائرنگ سے زبیر نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول سے کچھ بھی چھینا نہیں گیا، شیرشاہ میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوا جبکہ لانڈھی میں بھی ایک شہری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق افراد سے کوئی چیز نہیں چھینی گئی، تمام واقعات کی تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں