تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی میں سفاکیت کی انتہا: مقتول شخص کو ڈمپر تلے روند دیا گیا

کراچی: شہر قائد میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی، جہاں شہری کو قتل کرنے کے اس کی لاش کو کچل دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے منگھوپیر میں نہر کے قریب فائرنگ کرتے ہوئے شہری کو موت کے گھاٹ اتاردیا، مقتول کو دو گولیاں ماری جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد نامعلوم ملزمان نے بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا اور مقتول کو ڈمپر تلے روند دیا گیا، جس کے باعث مقتول کی لاش مسخ ہوگئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت علی اکبر کے نام سے ہوئی ہے، جو منگھوپیر کی یوسی چار ونگی گوٹھ کا رہائشی اور چھ بچوں کا باپ تھا، مقتول منگھوپیر میں ماربل کی ٹھیکیداری کاکام کرتا تھا۔

اہل خانہ کو جب واقعے کی اطلاع دی گئی تو گھر میں کہرام برپا ہوگیا، اہل خانہ نے بتایا کہ مقتول کی کسی سے دشمنی یا جھگڑا نہیں تھا، پولیس نے واقعے کی جانچ پڑتال کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -