کراچی: پکوان سینٹر کا مالک 10روزکےدوران 2 مرتبہ لٹ گیا، دونوں وارداتوں کی فوٹیجز سامنے آگئی ہے ، ملزم شہری سے 2 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں پکوان سینٹر کے مالک کے 10روز میں 2 وارداتیں ہوئیں اور شہریار نامی شہری 2 مرتبہ لٹ گیا۔
دونوں وارداتوں کی فوٹیجز اے آر وائی نیوز کو حاصل ہوگئیں ہیں ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز شہری نجی بینک میں کیش لینے گیا تو بینک کی انتظارگاہ میں ملزم بھی موجود تھا ، ملزم شہری کو پیسے گنتے ہوئے دیکھتا رہا۔
جس کے بعد شہری بینک سے کیش لے کر نکلا تو ملزم نے پیچھا کیا اور پکوان سینٹرپرپہنچتے ہی ملزم نے2لاکھ روپےچھین لیے ، ملزم نےساتھی کی مدد سے کارروائی کی۔
شہریار نامی شہری سے 10روز قبل بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ، جس میں ملزمان شہری سے سوزوکی 110موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے۔