بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

کراچی میں شہری کو گھر کے قریب لوٹ لیا گیا، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں شہری کو گھر کے قریب لوٹ لیا گیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد محمد کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے شہری کو گھر کے قریب لوٹا اور فرار ہوگئے۔

شہری آفتاب عالم بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکلوا کر گھر جارہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے لوٹ مار کے دوران شہری کی موٹر سائیکل گرائی اور اسے لوٹنے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

ادھر کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں مسلح ملزمان نے دودھ کی دکان سے 6 لاکھ 47 ہزار روپے اور 2 موبائل لوٹ لیے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے دوران یک ملزم دکان کے باہر کھڑا رہا جبکہ تین ملزمان دکاندار کے اندر واردات کرتے رہے، ملزمان نے ہیلمٹ اور رومال سے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔

ڈکیتی کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں