site
stats
پاکستان

کراچی: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری احتیاط سے پانی استعمال کریں، واٹربورڈ

کراچی: ایم ڈی واٹر بورڈ نے شہریوں کو احتیاط سے پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واٹر بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کو 150 ملین گیلن سے زائد پانی کی سپلائی نہیں دی جاسکی، بریک ڈاؤن کے باعث شیڈول اور ناغہ سسٹم شدید حد تک متاثر ہوا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ گھارو فلٹر پلانٹ کی بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا جبکہ مختلف پمپنگ اسٹیش پر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاسکی۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کو فراہمی آب کا مکمل نظام پیر کی صبح 6 سے 8 بجے تک بحال ہوسکے گی جب تک شہری پانی کو احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بڑی پریشانی سے بچ سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top