تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

کراچی میں شہری کو گندے پانی میں گرا کر لوٹ لیا گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے شہری کو گندے پانی میں گرا کر لوٹ لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہری کو گندے پانی میں گرا کر لوٹ لیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر سیوریج کا پانی موجود ہونے کے سبب شہری موٹر سائیکل پر سائیڈ سے گزر رہا ہے کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار ملزمان ہاتھ پکڑ کر اسے گرا دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری سے موٹر سائیکل سنبھالی نہیں جاتی اور وہ گندے پانی میں گر جاتا ہے اور ملزمان گندے پانی میں جاکر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔

ملزمان کو دیکھ کر ایک اور شہری بھاگ کر خود کو بچانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، ملزمان خاتون سے لوٹ مار کررہے تھے۔

Comments

- Advertisement -