تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی: شہر قائد کے شہریوں کے لیے سبزی اور پھلوں کی سرکاری قیمت پر فروخت کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ اس سروس کے تحت نجی کمپنیز کراچی میں آن لائن سبزی اور پھل گھر گھر پہنچائیں گی۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے مہنگائی کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو مناسب داموں پر گھروں تک سبزی و فروٹ کی فراہمی کے لیے اس سروس کا آغاز کیا۔

کراچی پرائس لسٹ، ایپ کے ذریعے کراچی کے شہری پھل، سبزیاں اور گوشت سمیت روزمرہ کے استعمال کی مختلف اشیا کو سرکاری قیمتوں پر حاصل کرسکیں گے۔

صارفین اس ایپلی کیشن کو باآسانی پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ اس ایپ میں اردو، انگریزی اور سندھی زبان کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کے لیے سبزی اور پھلوں کی سرکاری قیمت پر فروخت کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -